Loading
راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھکال روڈ چوہا خالصہ کے قریب بچے کھڑے پانی میں کھیلتے ہوئے گہرائی میں پھنس گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ عثمان ندیم، نو سالہ طیبہ ندیم اور چھ سالہ حمزہ آفتاب شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل