Loading
لیاری بلڈنگ حادثے میں ہلاک ہونے والے 20 مہیشوری ہندووں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قدیم ہندوقبرستان میں کردی گئی۔ بغدادی لیاری بلڈنگ حادثے میں ہلاک ہونے والے مہیشوری ہندوبرادری کے 20 مرد و خواتین کی تدفین کردی گئی۔ واضح رہے کہ 19 لاشیں ہفتے کی شام تک ملبے سے نکل لی گئی تھیں۔تاہم، ہفتے کی شب ریسکیو آپریشن کے اختتامی لمحات میں آخری فرد وشال کی لاش بھی ملبے کے نیچے سے مل گئی تھی،جس کے بعد اتوار کی سہ پہرتک اجتماعی طورپر تمام آنجہانی ہندووں کی تدفین کردی گئی۔ مرنے والے ہندووں کی انتم سنسکار اولڈ کمہار واڑہ میں کچھی میگھواڑ مہیشوری پنچائت ہال میں ہوئی جس میں ہندو برادری نے متاثرہ فیملیز کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور اس موقع پرآنجہانی افراد کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل