Wednesday, July 09, 2025
 

برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

 



ایران اسرائیل جنگ کے باعث برطانیہ نے تہران میں اپنے سفارت خانے کو عارضی طور پر بند کردیا تھا جسے اب کھول دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان برطانوی وزیر خارجہ برائے امور مشرق وسطیٰ ہیمنش فالکنر نے پیر کے روز برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا اور ایک ناظم الامور (Chargé d'affaires) تعینات کر دیا ہے۔ ہیمنش فالکنر نے مزید کہا کہ ہم ایران میں موجود برطانوی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کرتے رہیں گے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ برطانوی سفارتی عملہ تہران پہنچ چکا ہے اور سفارتخانے کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ برطانوی سفارتخانے نے گزشتہ ماہ ایران پر اسرائیل پر کے حملے کے بعد اپنے عملے کو احتیاطی تدابیر کے طور پر واپس بلاکر سفارتی سرگرمیاں محدود کردی تھیں۔ یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی تھی جب 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے تھے جس میں ٹائپ رینک کے آرمی آفیسرز اور درجن بھر ایٹمی سائنسدان جاں بحق ہوگئے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل