Wednesday, July 09, 2025
 

وہ ممالک جہاں کام اور نجی زندگی میں بہترین توازن موجود ہے

 



آج کے دور میں دفتری کام اور نجی زندگی میں توازن برقرار رکھنا مشکل لگتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں کام اور ذاتی زندگی میں توازن بہترین طریقے سے برقرار رکھا جاتا ہے۔ زندگی اور کام کے درمیان صحت مند توازن تلاش کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوتا جا رہا ہے۔ درج ذیل فہرست انہی ممالک کی درجہ بندی کرتی ہے کہ وہ 2025 میں اس توازن کو کس حد تک سپورٹ کرتے ہیں۔ نتائج ان قوموں کو نمایاں کرتے ہیں جو پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کو بھی ترجیح دیتی ہیں۔ یہ فہرست 20 ممالک میں تنخواہوں کا سسٹم، چھٹی، زچگی پر ملنے والی سہولیات، کم از کم اجرت، صحت کی دیکھ بھال، حفاظت اور خوشی جیسے پیمانوں پر ایک جامع لائف ورک بیلنس انڈیکس فراہم کرتی ہے۔ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ اس حوالے سے سرفہرست ہیں۔ نیوزی لینڈ 100 میں سے 86.9 کے انڈیکس اسکور کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہے جو 32 دن کی سالانہ چھٹی اور 26 ہفتوں کی مکمل ادائیگی شدہ زچگی کی چھٹی کی پیشکش کرتا ہے۔ آئرلینڈ اسی طرح کی فراخدلانہ سہولیات فراہم کرتا ہے بشمول عالمی صحت کی دیکھ بھال اور ایک زیادہ کم از کم اجرت۔ درج ذیل ان ممالک کی فہرست کا تفصیلاً چارٹ دیا گیا ہے جو کام اور ذاتی زندگی میں بہترین توازن فراہم کرتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل