Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کے دو نئے ایس آر او کا اجراء کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے ایس آر او نمبر 1216 اور ایس آر او 1217 جاری کردئیے جس کے بعد سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کردی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق چینی کی درآمد پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے بھی استثنیٰ فراہم کردیا گیا، چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق چینی درآمد کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل