Wednesday, July 09, 2025
 

ایچ آر سی پی کا یوٹیوب چینلز بند کرنے سے متعلق فیصلے پر اظہار تشویش

 



ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 27 یوٹیوب چینلز بند کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ بندش مبینہ طور پر ایف آئی اے کی شکایت پر عدالت کے حکم سے کی گئی۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ پورے چینلز کو بند کرنا مناسب طریقہ نہیں ہے، اگر کسی ویڈیو میں واقعی نفرت انگیز یا غیر قانونی مواد ہے تو صرف اسی ویڈیو کو ہٹایا جانا چاہیے، نہ کہ پورا چینل بند کر دیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو اپنی رائے ظاہر کرنے کا آئینی حق حاصل ہے، اور یہ حق حکومت کو جواب دہ بنانے اور مختلف آرا تک عوام کی رسائی کے لیے ضروری ہے۔ ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لیکن وہ کارروائی واضح، منصفانہ اور قانون کے مطابق ہونی چاہیے، تاکہ آزادی اظہار متاثر نہ ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل