Loading
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ہاکی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وفاقی وزیر اطلاعات، سیکریٹری آئی پی سی، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت خارجہ و وزارت اوورسیز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہاکی کو قومی کھیل تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ادارہ جاتی سرپرستی کو مضبوط بنایا جائے، طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے اور تمام سطحوں پر ہاکی پر ازسرنو توجہ دی جائے۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل