Wednesday, July 09, 2025
 

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی زمبابوے کو روند ڈالا

 



جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 236 رنز سے شکست دے دی۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔ فالو آن کے شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ اننگز اور 236 رنز سے جیت لی۔ جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کپتان ویان ملڈر کو میچ میں 367 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو  جنوبی افریقا کے ہاتھوں 328 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا جس میں تینوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے جائی گے۔ ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ پیر 14 جولائی کو جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل