Loading
نام نہاد ترقی پذیر بھارت کا ماڈل صرف اشتہارات تک محدود جب کہ مودی سرکار کی ’شائننگ انڈیا‘ مہم، غریبوں کی چھت چھین کر امیروں کے خواب سنوار رہی ہے۔ بی جے پی سرکار کی دہلی میں شہری منصوبہ بندی مکمل طور پر ناکام ہونے کے بعدحکومتی بدنظمی بے نقاب ہوگئی جب کہ مودی حکومت کی ناقص شہری پالیسی کے باعث دہلی جیسے میٹروپولٹن شہر میں بھی شہری محفوظ نہیں ہیں۔ بھارتی ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم" اسکرول ان" نے مودی سرکار کی ناقص انتظامیہ کا پول کھول دیا اور کہا کہ جنگپورہ کے مدراسی کیمپ میں مسماری مہم کے تحت 350 سے زائد مکانات خالی کرائے گئے، 155 خاندان اب تک دوبارہ آباد نہیں ہو سکے، بٹلہ ہاؤس میں 100 سے زیادہ مکانات خالی کرا لیے گئے۔ اسکرول ان کے مطابق رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں مناسب نوٹس نہیں دیا گیا اور دوبارہ آبادکاری کا بھی کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں، بھارت کی شہری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ شہروں کی رہائش و انفراسٹرکچر کی صلاحیت ناکافی ہے۔ غیر رسمی بستیاں شہری آبادی کا تقریباً 17 فیصد حصہ ہیں جو سستی رہائش کی کمی اوردیہی مسائل کی عکاس ہیں، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے مطابق شہری غریب آبادی کے لیے 1.8 کروڑ سے زائد رہائشی یونٹس کی کمی ہے، عمل درآمد میں تسلسل نہ ہونے کے باعث شہری غریب آبادی اکثر بغیر متبادل کے بے دخل کر دی جاتی ہے۔ اسکرول ان نے کہا کہ اس بے دخلی کے باعث آمدنی ، تعلیم اور صحت کے مسائل میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، متبادل رہائش کے بغیر بے دخلی کا مطلب مودی سرکار کی نظر میں شہروں میں غریبوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، بی جے پی کے دور اقتدار میں ترقی کے نام پر امیر دوست پالیسی عملی طور پر غریب دشمن پالیسی بن چکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل