Monday, July 14, 2025
 

14 اگست تک موٹر سائیکل نمبر پلیٹ کے حوالے سے چالان نہیں ہوگا، وزیر ایکسائز سندھ

 



وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ ہم نے ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے 14 اگست تک موٹر سائیکل نمبر پلیٹ کے حوالے سے چالان نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میری ٹائمز حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ وزیر ایکسائز نے بتایا کہ سندھ حکومت کے محکمہ انسداد منشیات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی ہے جس میں منشیات میں شراب، چرس، آئس اور دیگر شامل، ہمارا محکمہ دن رات کام کر رہا ہے، کل رات آپریشن کیا گیا جو کہ اس سال کی سب سے بڑی کارروائی تھی، یہ کارروائی پاکستان میری ٹائم نے کی جس میں 100 کلو آئس، 500 کلو چرس، 2100 کے قریب شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اربوں روپے مالیت کا سامان تھا پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 7 ارب روپے تک ہے، پاکستان میری ٹائم کے ساتھ مل کر محکمہ ایکسائز نے یہ کارروائی کی، سمندری راستے پر یہ منشیات  اسمگل کی جارہی تھی، یہ بڑی کارروائی ہے جس پر ایکسائز افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔ نمبر پلیٹ کا معاملہ مکیش کمار چاولہ نے اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے پر کہا کہ سیف سٹی سے جرائم روکنے میں مدد ملے گی، 2011ء میں سکیورٹی فیچر نمبر پلیٹ کا آئیڈیا آیا تھا، ہم نے ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے 14 اگست تک موٹر سائیکل نمبر پلیٹ کے حوالے سے چالان نہیں ہوگا، اب تک ہم 20 لاکھ نمبر پلیٹس جاری کر چکے ہیں جن میں سے موٹر سائیکلوں کی 12 لاکھ نمبر پلیٹس جاری کر چکے ہیں، نمبر پلیٹس ہمارے پاس موجود ہیں ابھی بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل