Loading
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کی موجودہ وزیرِ معیشت اور نائب وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو کو نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے۔ اگر پارلیمنٹ نے اس کی توثیق کر دی تو وہ یوکرین کی پہلی خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں۔ صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نئی حکومت کا ایکشن پلان جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے یولیا سویریڈینکو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں معاشی اصلاحات، فلاحی پروگراموں میں توسیع اور مقامی اسلحہ سازی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ 39 سالہ یولیا نے حالیہ مہینوں میں امریکا کے ساتھ معدنیات کے اہم معاہدے میں مرکزی کردار ادا کیا، جسے واشنگٹن اور کیف کے درمیان تناؤ کا سبب قرار دیا جا رہا تھا۔ ان کی سیاسی مہارت اور بین الاقوامی سطح پر اثر انگیزی نے انہیں ایک قابلِ اعتماد امیدوار کے طور پر ابھارا۔ I held a meeting with First Deputy Prime Minister Yuliia Svyrydenko. A report was delivered on the implementation of agreements with European and American partners regarding support for Ukraine reached during the recent Ukraine Recovery Conference. We must swiftly implement… pic.twitter.com/AIipRnpA1f — Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) July 14, 2025 اگر پارلیمان سے منظوری مل گئی تو وہ موجودہ وزیراعظم ڈینس شمیہال کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ یاد رہے کہ یولیا سویریڈینکو کو روسی حملے سے کچھ عرصہ قبل معیشت کی وزارت سونپی گئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل