Loading
ملک بھر میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات تھم نہ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی تک مرنے والوں کی تعداد 111 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک چچہ بھی زخمی ہوا، 26 جون سے 14 جولائی تک زخمی افراد کی تعداد 212 ہو چکی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے گھروں کو جزوی بھی نقصان پہنچا ہے، جس کے اعداد و شمار سامنے نہیں آئے۔ واضح رہے کہ مون سون بارشوں اور گلیشئیر پگھلنے کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ محکمہ موسیات نے بارشوں کا حالیہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل