Tuesday, July 15, 2025
 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو توہینِ مذہب کیسز کیلیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم

 



عدالت نے حکومت کو توہینِ مذہب کیسز کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم  جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔ کمیشن کو اگر مزید وقت چاہیے ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ توہین مذہب کیسز کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل