Tuesday, July 15, 2025
 

عمر ایوب کی 26 اور 24 نومبر کے 10 سے زائد مقدمات میں ضمانت، عدالت گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 



راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 اور 24 نومبر کے 10 سے زائد مقدمات میں  عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمر ایوب اور ان کے کونسل کی عدم پیروی پر 10 سے زائد مقدمات میں  عبوری ضمانت خارج کی،  ضمانت خارج ہونے پر عدالت نے عمر ایوب کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔  عدالت نے عمر ایوب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، عمر ایوب نے مذکورہ مقدمات میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر عوان کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔ عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے 10 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت کرتے تھے، سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل