Tuesday, July 15, 2025
 

حوالات میں ملزم کی ہلاکت: پوسٹمارم رپورٹ میں ملزم پر تشدد کی تصدیق

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام میں حوالات میں ملزم نعمان خان کی مبینہ ہلاکت  کےمعاملے کی سماعت ہوئی، پوسٹمارم رپورٹ میں ہلاک ہونے والے ملزم پر تشدد کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کیجانب سے گرفتار 4 ملزمان ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیے گئے، تفتیشی افسر نے تشدد کی تصدیق کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی استدعا کردی۔ تفتیشی  افسر نے کہا کہ زیر حراست ملزم پر تشدد کی تصدیق کر بعد ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت پولیس اب ملزمان سے تفتیش نہیں کرسکتی، عدالت نے تفتیشی کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے 2 دن میں کیس مجاز اتھارٹی ایف آئی اے کو ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا اور کیس ٹرانسفر پراسیس کیلئے ملزمان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان رانا سلیم، محمد آصف،ظہیر احمد، محمد ساجد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کیخلاف قتل ودیگر دفعات کے تحت تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل