Tuesday, July 15, 2025
 

بھارتی لڑکی سے فلائٹ ٹکٹ ملنے کے بعد نوکری کیلئے تھائی لینڈ گئے تین پاکستانی اغوا

 



بھارتی لڑکی سے رابطے کے بعد نوکری کے لیے تھائی لینڈ جانے والے ساہیوال کے تین نوجوان اغوا ہوگئے، اغوا کاروں نے والدین سے کروڑوں روپے تاوان مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوکری کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے تھائی لینڈ پہنچنے والے ساہیوال کے دو نوجوانوں سمیت 3 افراد مبینہ طور پر اغوا کر لیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق 26 مئی کو تین نوجوان عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد کو رخصت کیا، تھائی لینڈ پہنچنے تھے مغوی نوجوان بھارت کی لڑکی کے ساتھ  ٹیلی فونک رابطے میں تھے، مغوی نوجوانوں کے والدین کے مطابق بھارتی لڑکی نے موبائل کے ذریعے ٹکٹ بھیجے اور لاہور ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے عثمان امین، محمد احمد  اور تجمل شہزاد کو رخصت کیا۔ تھائی لینڈ پہنچنے پر اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں کو برما بارڈر کراس کروا کر میانمار پہنچایا، اغوا کاروں کی جانب سے والدین سے فون کال پر ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔ اس حوالے سے مغوی شہری عثمان کی والدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی ایمبسی کو آگاہ کردیا گیا ہے، عثمان کی بیوی کی جانب سے اسلام آباد کے متعلقہ اداروں اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر مدد کیلئے درخواست بھی بھیج گئی ہے، ہماری مدد کی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل