Loading
فلپائن میں ایک آرکیڈ نے 1761 مکعب فٹ رقبے پر دنیا کی سب سے بڑی کلا مشین نصب کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ کلا مشین ایک ایسی مشین ہوتی ہے جس کے باہر سے لوگ اندر لگے ایک پنجے کو کنٹرول کرتے ہیں اور مشین میں پڑے انعامات اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلپائن کے شہر سیبو سٹی میں پلے فیئر آرکیڈ نے دنیا کی سب بڑی کلا مشین ’کلا کنگ‘ رونمائی کی، جس کی پیمائش گینیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے تعمیراتی کمپنی نے کی۔ View this post on Instagram A post shared by PlayFair (@playfaircebu) کلا کنگ کی لمبائی 17.16 فٹ، چوڑائی 8.12 فٹ جبکہ اونچائی 12.73 فٹ نوٹ کی گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ فلوریڈا میں موجود غیر فعال کلا مشین سانٹا کلا کے پاس تھا، جس کی لمبائی 16.7 فٹ، چوڑائی 7.87 فٹ اور اونچائی 11.81 فت تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل