Wednesday, July 23, 2025
 

وزن کم کرنے والی ادویات سے متعلق ہوشربا انکشاف!

 



ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اوزیمپک اور ویگووی جیسی وزن کم کرنے والی ادوایت استعمال کرنے والے مریضوں کا وزن دوا کا استعمال بند کرنے کے بعد دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔ جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماضی کے 11 کلینکل ٹرائلز کا جائزہ لیا گیا جن میں تقریباً 2500 افراد شریک ہوئے تھے۔ جائزے میں ادویات کا کورس ختم ہونے کے بعد مریضوں کے وزن میں دوبارہ اضافے کا واضح رجحان پایا گیا۔ بڑی عمر کے افراد میں مٹاپے کے علاج کے لیے کم از کم چھ ادویات منظور شدہ ہیں۔ ان ادویات میں اورلِسٹیٹ، نیلٹریکسون-بیوپروپین، سیماگلوٹائیڈ، لیراگلوٹائیڈ، ٹائرزیپیٹائیڈ اور فینٹرمائن-ٹوپیرامیٹ شامل ہیں۔ 11 میں سے چھ ٹرائلز میں محققین کی توجہ سیماگلوٹائیڈ پر تھی جو کہ اوزیمپک اور ویگووی کا فعال جز ہے۔ جہاں ان ثبوتوں میں اضافہ ہو رہا ہے کہ انسداد مٹاپہ ادویات کا دیرپا استعمال بڑی عمر کے افراد میں وزن میں واضح کمی لا سکتا ہے، وہیں ایسے مطالعے بھی سامنے آنے لگ گئے ہیں کہ جن میں ادویات کا استعمال روکتے ہی وزن میں اضافے کے اشارے ملتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل