Wednesday, July 23, 2025
 

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج سے مانچسٹر میں شروع ہوگا

 



انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بدھ سے مانچسٹر میں شروع ہورہا ہے۔ سیریز گنوانے کی تلوار بھارت کے سرپر لٹکنے لگی، فتح کی صورت میں میزبان ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں ایک میچ قبل ہی فیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی۔  انگلش الیون میں 8 برس بعد لیام ڈاسن کی واپسی ہورہی ہے، دوسری جانب بھارتی سائیڈ کو سیریز میں شامل رہنے کیلیے لازمی فتح درکار ہوگی۔ پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرا ٹیسٹ بھارت 336 رنز کے بھاری مارجن سے جیتا تھا۔ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 22 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل