Loading
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریونیو نے پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل کابینہ سے منظوری ہوچکا ہے جبکہ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظوری لی جائے گی۔ پنجاب زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل کے تحت لائیو اسٹاک آمدن پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، لائیو اسٹاک کی آمدنی پر زرعی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ میں کمیٹی نے ترامیم منظوری کر لی ہے جس کے ذریعے کسانوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا۔ بل کی منظوری سے لائیو اسٹاک سیکٹر کو بڑا ریلیف ملے گا۔ پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد لائیو اسٹاک ٹیکس ختم کرنے پر فوری نافذ العمل ہوگا۔ زرعی انکم ٹیکس بل کی سیکشن 2 کی ذیلی شق (1) کی دفعات (d) اور (e) ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ ایکٹ کے سیکشن 4-A کی شق (h) بھی حذف کرنے کی تجویز ہے۔ مویشیوں سے حاصل آمدنی کو زرعی آمدن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لائیو اسٹاک ٹیکس کے علاوہ زرعی ٹیکس برقرار رہیں گے، زرعی انکم ٹیکس میں جرمانے بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ریونیو کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین محمد اوون جہانگیر کی زیر صدارت ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل