Loading
پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114943927434273211 صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر آئے۔ ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند ہے بلکہ خطے میں توانائی کے توازن کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پاک-امریکا تجارتی معاہدہ نئی جہتوں کا پیش خیمہ سمجھا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل