Thursday, July 31, 2025
 

روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ؛ امریکا میں سونامی؛ ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

 



روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدت 8.8 کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی جو دنیا کے چھٹے سب سے طاقتور زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ساحل پر آنے والے زلزلے میں اب تک جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں سونامی کی شدید لہریں پیدا ہوئیں جب کہ روس اور جاپان میں 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ سونامی کی یہ شدید لہریں روس، جاپان اور امریکا کی متعدد ریاستوں ہوائی، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن اور الاسکا تک پہنچ گئیں۔ سونامی کی ان لہروں کی وجہ زلزلے کا بحرالکاہل کے ساحل کے قریب پیدا ہونا تھا۔ جس سے سب سے پہلے روس کے ساحلی علاقوں میں لہریں ٹکرائیں۔ روس میں متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرکے فوج اور سول ایمرجنسی ٹیمیں کو متحرک کردیا گیا۔ امریکی ریست ہوائی میں ابتدائی الرٹ جاری کیا گیا تھا جسے اب "ایڈوائزری" میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاہم شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری۔ ہوائی کے گورنر اور میئر نے لوگوں سے بلند مقامات کی طرف منتقل ہونے کی اپیل کی تھی جب کہ الاسکا کے ساحلی علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل