Friday, August 01, 2025
 

نوجوان داماد کی موت پر مہندی اور میک اپ! کڑی تنقید پر اداکارہ نشو کا جواب سامنے آگیا

 



فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں لیکن اس بار وجہ سے نہیں بلکہ ایک ذاتی سانحہ ہے۔ اداکارہ نشو نے چند روز قبل ایک ولاگ شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے بتایا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ میرے داماد کا اچانک انتقال ہوگیا۔ اپنے اس ویڈیو پیغام میں اداکارہ نشو جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں۔ ان کے داماد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا۔ تاہم اس ویڈیو میں اداکارہ نشو نے مکمل میک اپ کیا ہوا تھا اور ہاتھوں میں مہندی بھی لگا رکھی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس، میک اپ اور مہندی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ موت کی اطلاع دینے کے لیے اتنی سج دھج کر تیاری سمجھ سے بالاتر ہے۔ اداکارہ نشو اپنی صاف گوئی اور دل کھول کر بات کرنے کے انداز سے مداحوں میں مقبول ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا صارفین کو دوٹوک جواب دیا ہے۔ اداکارہ نشو نے کہا کہ لوگوں کو ظاہری چیزیں نظر آتی ہیں مگر دل کے درد اور آنکھوں کے آنسو دکھائی نہیں دیتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ مہندی پہلے ہی لگا چکی تھیں اور حادثہ اچانک پیش آ گیا۔ میرے میک اپ یا کپڑوں سے میرے دل کا غم مت ناپیں۔ اداکارہ نے اپیل کی کہ دکھ انسان کے اندر ہوتا ہے اور ہر شخص کے لیے الگ ہوتا ہے۔ دوسروں کے دکھ کو مذاق نہ بنائیں اور صرف ظاہری حالات پر رائے نہ دیں۔ نشو نے مزید کہا کہ ہر انسان کا غم برداشت کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے احساسات کا احترام کرنا چاہیے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل