Friday, August 01, 2025
 

صدر ٹرمپ کا صدارتی فٹنس ایوارڈز کی بحالی کا اعلان

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو صحت مند زندگی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کھیل اور صحت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، اسی مقصد کے تحت صدارتی فٹنس ٹیسٹ اور فٹنس ایوارڈ کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں معروف ریسلر ٹرپل ایچ سمیت دیگر معروف ایتھلیٹس بھی موجود تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹرپل ایچ میرے بہترین اور پرانے دوست ہیں، وہ 14 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن چکے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہترین کھلاڑیوں کو صدارتی فٹنس ایوارڈز دیے جائیں گے، جب کہ خواتین اسپورٹس اور اولمپکس میں پیچھے رہ گئی ہیں، انہیں آگے لانے کے لیے بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کی روایت ایک وقت میں بہت مقبول رہی تھی، اب اسے دوبارہ واپس لایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل