Saturday, August 02, 2025
 

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

 



وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے کاروباری ٹرانزیکشنز کی نگرانی کے معاملے میں ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لنک ہونے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی، بڑا کاروباری طبقہ یکم ستمبر سے الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کا پابند ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام پبلک کمپنیوں، افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے ، رجسٹریشن، ٹیسٹنگ اور الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کا شیڈول بھی جاری  کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پبلک کمپنیوں کو 10 اگست تک رجسٹرڈ ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، 25 اگست تک سسٹم ٹیسٹ، یکم ستمبر سے انوائسز جاری کرنا ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سالانہ ایک ارب سے زائد ٹرن اوور والی کمپنیوں کی دس اگست تک رجسٹریشن ہو گی تمام امپورٹرز کیلئے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 25 اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ درآمد کنندگان کو بھی یکم ستمبر سے الیکٹرانک انوائسز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دس کروڑ سے زائد ٹرن اوور والی کمپنیوں کی رجسٹریشن دس ستمبر تک ہو گی، ایسی کمپنیوں کو یکم اکتوبر سے الیکٹرانک رسیدیں جاری کرنا ہونگی  اس سے کم ٹرن اوور والی کمپنیوں کیلئے انوائسز کی ڈیڈ لائن یکم نومبر ، دس کروڑ سے کم ٹرن اوور والے افراد، کمپنیوں کیلئے یکم اکتوبر، اس کے علاوہ رجسٹرڈ افراد کیلئے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن دس نومبر مقرر کی گئی ہے ایسے رجسٹرڈ افراد کو یکم دسمبر سے الیکٹرانک رسیدیں جاری کرنا ہوں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل