Loading
جرمنی کی وفاقی ریاست باڈن ورٹمبرگ کے قصبے لائن فیلڈن ایشترڈنگن میں بلدیاتی کونسل نے ایک زیر تعمیر مسجد کو گرانے کا حکم دے دیا ہے، تاہم مسجد بنانے والی مسلم تنظیم نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ مسجد کولون میں قائم اسلامی ثقافتی مراکز کی تنظیم (VIKZ) تعمیر کر رہی ہے، جسے 2014 میں تعمیر کی اجازت دی گئی تھی، بشرطیکہ یہ مسجد چار سال کے اندر مکمل کی جائے۔ تاہم، مقررہ مدت مکمل ہونے کے باوجود مسجد کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، جس پر بلدیاتی حکام نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی اجازت منسوخ کر دی۔ بلدیاتی کونسل نے کثرت رائے سے فیصلہ کیا کہ تنظیم رواں سال کے اختتام تک اپنی لاگت پر اس مسجد کو گرا دے۔ اگر تنظیم نے انکار کیا، تو کونسل خود قانونی چارہ جوئی کے ذریعے مسجد کا انہدام یقینی بنائے گی۔ اگرچہ حکام نے تنظیم کو کسی نئی جگہ پر مسجد کی تعمیر کے لیے مدد دینے کی پیشکش بھی کی ہے، لیکن VIKZ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ موجودہ مسجد کو ہرگز نہیں گرائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل