Saturday, August 02, 2025
 

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو و بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 



پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور فرخت امینوو ڈائریکٹرنیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے درمیان اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔ ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو، بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں کرغزستان نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی نے معلومات، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے پر زور دیا۔ بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ کرغزستان ڈیجیٹل اثاثوں میں جدت اور ریگولیٹری اسٹرکچر میں تعاون کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ورچوئل اثاثوں کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر میں ہم آہنگ ہیں۔ جس کیلئے کرپٹو شعبے میں باقاعدہ شراکت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اور کرغزستان محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل معیشت کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں اور اس کیلئے وسطی و جنوبی ایشیا میں بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس کا فروغ جاری رہے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل