Loading
عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 سے 16 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے امریکا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلا سیٹ بآسانی 14-25 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں امریکا نے 22-25 سے کامیابی حاصل کرکے کھیل میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے تیسرا سیٹ 18-25 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان اب اتوار کو 13 ویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان کوعالمی نمبر1 پولینڈ نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل