Saturday, August 02, 2025
 

گڈاپ: فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 6 سالہ بچی جاں بحق

 



گڈاپ کے علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے بقائی ٹول پلازا چھوٹا گیٹ کے قریب نجی فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ حادثے کے بعد بچی کے ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر اپنے گھر  کورنگی مہران ٹاؤن لے گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 6 سالہ عنایہ دختر عادل صدیقی کے نام سے ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل