Saturday, August 02, 2025
 

مائیکل جیکسن کی گندی جراب بھی کتنے ڈالرز میں نیلام ہوئی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

 



آنجہانی پاپ سپر اسٹار مائیکل جیکسن نے 1990 کی دہائی میں فرانس کے ایک کنسرٹ کے دوران جو جراب پہنی تھی وہ بغیر دھلی ہوئی حالت میں نیلام کردی گئی۔ نیلامی کرنے والے اورور ایلی نے اے ایف پی کو بتایا کہ مائیکل جیکسن نے اپنے عالمی شہرت یافتہ نغمے ’’بلی جین‘‘ پر پرفارم کرتے ہوئے متعدد بار بار سفید رنگ کے یہ موزے پہنے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جولائی 1997 میں جنوبی شہر نیمز میں کنسرٹ کے بعد ایک ٹیکنیشن نے استعمال شدہ جراب کو مائیکل جیکسن کے ڈریسنگ روم کے قریب چھوڑ دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد اس جراب کو 28 سال قبل احتیاط سے محفوظ کیا گیا اور اب نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس جراب کی قیمت 3,000 سے 4,000 یورو ($3,400-4,500) تھی جو Nimes کے نیلام گھر میں 7,688 یورو ($8,822) میں فروخت ہوئی۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مائیکل جیکسن کے لباس خاص طور پر ان کی پرفارمنس اور میوزک ویڈیوز کے دوران پہنے جانے والی اشیاء  کو بڑی رقم میں فروخت کیا گیا ہے۔ 2009 میں مکاؤ کے ایک گیمنگ ریزورٹ نے 1983 میں اپنا پہلا "مون واک" رقص کرتے وقت مائیکل جیکسن کے پہننے والے چمکدار دستانے کے لیے 350,000 ڈالر ادا کیے تھے۔ اس کے علاوہ، اس پرفارمنس سے ٹھیک پہلے پہنی ہوئی مائیکل جیکسن کی ایک ٹوپی 2023 میں 80,000 ہزار دالر سے زائد میں فروخت ہوئی۔ اسی سال یعنی 1984 میں کولڈ ڈرنک کے ایک اشتہار میں گلوکار کی پہنی ہوئی چمڑے کی جیکٹ 3 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوئی۔ یاد رہے کہ مائیکل جیکسن 2009 میں 50 سال کی عمر میں ایک مہلک اوور ڈوز کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔ دنیا بھر میں کروڑوں دلوں کی دھڑکن مائیکل جیکسن کی زندگی میں ان کے خلاف بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات سامنے آئے تھے تاہم ان کی مقبولیت میں آج تک کوئی کمی نہیں آئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل