Sunday, August 03, 2025
 

ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا

 



ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ستمبر میں شیڈول ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی محسن نقوی کی پوسٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات (دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم) پر منعقد ہوگا۔   ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025 ابو ظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کے آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 23 ستمبر کا سپر فور کا ایک مقابلہ بھی شامل ہے۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا زیادہ تر حصہ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 14 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا اور 28 ستمبر کو شیڈول فائنل شامل ہے۔ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشیاء کپ کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوں گے سوائے 15 ستمبر کے میچ کے۔ واضح رہے 2026 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی طرز پر کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل