Loading
سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایک خصوصی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ 5 کلومیٹر طویل ریس "بورن ٹو رن پاکستان" کے زیر اہتمام شہر کے معروف مقام "دو دریا" پر منعقد کی گئی، جس میں خواتین اور مردوں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ریس کے شرکاء نے نہ صرف اپنی فزیکل فٹنس کا مظاہرہ کیا بلکہ سندھ پولیس کے ان بہادر شہداء کو یاد کیا جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ منتظمین کے مطابق ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایک لاکھ سے 50 ہزار روپے تک کے انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب شہیدوں کو یاد کرتے ہیں ان کا ایک بیک گراؤنڈ ہوتا ہے، آج کے دن ملک بھر میں شہداء کو یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے 2500 کے قریب شہید ہیں جن کو آج کے دن ہم یاد کرتے ہیں، آج اگر امن ہے تو اس کا کریڈٹ شہداء کو جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے شہر جرائم کے حوالے سے چھٹے نمبر پر تھا اور ہمارے پولیس جوانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھ کہ اس کے بعد ہمارے جوانوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر شہر میں امن قائم کیا جرائم کے حوالے سے چھٹے نمبر کے بعد آج شہر 1 سو 28ویں نمبر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سالانہ قتل کے واردات 5 سو سے بھی کم رپورٹ ہورہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل