Loading
بنوں پولیس نے چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب کہ اس دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 03 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جب کہ کئی دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کہ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل