Sunday, August 03, 2025
 

پاکستان کی فاطمہ نسیم نے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

 



پاکستان کی نامور مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے اپنی صلاحیتوں کا ایک اور ناقابلِ یقین مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 11 سالہ فاطمہ نے صرف ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں میں انڈا تھام کر 302 پنچز (Full-Extension Punches) لگا کر نہ صرف رفتار بلکہ درستی اور کنٹرول کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ اس دوران انڈے میں معمولی سی دراڑ بھی کوشش کو ناکام بنا سکتی تھی لیکن فاطمہ نے مکمل اعتماد اور مہارت سے یہ چیلنج مکمل کیا۔ فاطمہ نے پچھلا عالمی ریکارڈ جو 250 پنچز پر مشتمل تھا، توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی کامیابی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دیا ہے۔ فاطمہ نے صرف سات سال کی عمر میں اپنا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہ اب تک چار بار بھارتی ریکارڈ ہولڈرز کو شکست دے چکی ہیں جن میں کئی مارشل آرٹس انسٹرکٹرز بھی شامل ہیں۔ اس شاندار کامیابی کے بعد فاطمہ نسیم نے یہ ریکارڈ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے نام کیا۔ فاطمہ نے وزیراعظم شہباز شریف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل