Loading
ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں ڈیجیٹل اسکرینز نصب کر دی گئی۔ ایران کے صدر ڈاکٹر سید مسعود پزشیکان کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی طور پر جدید ڈیجیٹل اسکرینز نصب کر دی گئی ہیں۔ ایرانی صدر نے جب وزیراعظم ہاوس میں یادگاری پودا لگا یا تو ان کے پیچھے بڑی سکرین وزیر اعظم شہباز ایرانی صدر اور ایران کے روحانی پیشوا علی خامنائی اور صدر اصف علی زرداری کی تصاویر لگائی گئی تھیں جن پر پاک ایران دوستی کی عبارت نمایاں تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان اسکرینز کا مقصد معزز مہمان کو پاکستان کی معاشی، تجارتی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں پیش رفت سے بصری انداز میں آگاہ کرنا تھا۔ دورے کے دوران وفود کو ملٹی میڈیا بریفنگز کے ذریعے پاک ایران تعلقات، مشترکہ منصوبوں، اور علاقائی تعاون پر تفصیلی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ اسکرینز نہ صرف مہمانوں کے لیے معلوماتی ثابت ہوئیں بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص اور سفارتی روایات کے فروغ کی ایک جدید علامت کے طور پر پیش کرتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل