Sunday, August 03, 2025
 

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ازبکستان کو شکست دے دی

 



پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 0-3 سے شکست دے کر عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ 13 سے 14 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو کوئی سیٹ کھوئے بغیر شکست دے دی۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے سیٹ میں کسی دقت کے بغیر18-25 سے کامیابی حاصل کی۔  دوسرے سیٹ میں پاکستان کو 18-25 سے فتح ملی جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 18-25 کے اسکور سے نتیجہ پاکستان کے حق میں رہا۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان غیر معیاری امپائرنگ کے سبب  عالمی نمبر1 پولینڈ سے 3-2 سے ہار گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل