Loading
نیلم ویلی کے علاقے کیل میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقریبات کا شاندار آغاز ہوگیا، جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ابتدائی دن مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ سرگرمیوں میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔ یکم تا 14 اگست تک ویلی کے اسکولوں اور کالجوں میں تقریری مقابلے، کوئز، مصوری اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اختتامی تقریب 13 اگست کو کیل میں ہوگی، جس میں پولو فائنل، پیراگلائیڈنگ اور انعامات کی تقسیم شامل ہے۔ یہ تقریبات نوجوانوں میں حب الوطنی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل