Saturday, August 02, 2025
 

پاکستان ویمنز کی بیٹر صدف شمس ان فٹ، دورہ آئر لینڈ سے دستبردار

 



پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر صدف شمس ان فٹ ہوجانے کے سبب دورہ آئرلینڈ سے دستبردار ہوگئیں۔ ان کی جگہ شوال ذوالفقار کا اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا صدف شمس جمعہ کو پریکٹس میچ میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔ ان کی متبادل شوال ذوالفقار ہفتہ کو کراچی میں اسکواڈ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ دریں اثناپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ کے لیے چار روزہ حتمی کیمپ جمعہ کو ختم ہوگیا۔ہفتہ کو آرام ہوگا جبکہ اگلے روز اتوار کو قومی اسکواڈ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پرقومی تربیتی کیمپ میں اسکواڈ خصوصی ٹریننگ حاصل کررہاہے۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ ہیں،جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر کی زمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ عالمی کپ کی تیاری کے لیے ہونے والی سیریز میں15 رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ فاطمہ ثنا (کپتان)،عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ،گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)،نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے۔ 3میچز کی سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں طے ہے۔ دوسری جانب جمعہ کو اول گراؤنڈ پر پریکٹس ٹی ٹونٹی میچ میں گرین ٹیم نے بلوز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ کامیاب ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔عالیہ ریاض نے7 ساتھ چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے۔ منیبہ علی نے 22 رنز جوڑے، امیمہ سہیل نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں بلوز ٹیم 6 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی، طوبہ حسن نے26، ناجیہ علوی نے24 اور حفصہ خالد نے 23 رنز بنائے، فاطمہ ثنا نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل