Monday, August 04, 2025
 

وزیراعلیٰ سندھ کی لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ جیتنے پر مبارکباد

 



وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ 2025 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا، لیاری کے نوجوان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔  مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لیاری کے ہیروز کو قومی سطح پر پذیرائی دلانے کے لیے پرعزم ہے،  لیاری کی فتح پوری قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے  کھلاڑیوں پر مشتمل ’بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب‘ نے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑی آج صبح کراچی پہنچے جہاں انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل