Tuesday, August 05, 2025
 

چکوال، بھلہ کے قریب 3 موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 5 زخمی

 



چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ روڈ پر موضع بھلہ کے قریب تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 چکوال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ محمد علی اور 22 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق موضع بھلہ سے ہے۔ زخمیوں میں بھی زیادہ تر افراد کا تعلق اسی گاؤں سے ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل