Tuesday, August 05, 2025
 

آج سندھ اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، شرجیل میمن

 



سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری سندھ اسمبلی اختلافات بھلا کر یک آواز ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے، سب باہمی اختلاف بھلا کر یک آواز ہیں، کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، وہاں مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بلڈوز کیا ہے اور اس نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج نے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، عالمی کمیونٹی پر فرض ہے کہ اپنی قرارداد پر عمل کروائے، کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہوگی، شہید بھٹو نے 15 سال کی عمر میں قائد اعظم کو کشمیر کے مسئلے پر خط لکھا تھا، شہید بھٹو نے کہا تھا کشمیر کے مسئلے پر مجھ سے کبھی بھی غلطی نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو  کی کشمیر کے متعلق تقاریر اسمبلی کی اسکرین پر چلوائیں۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شہید بھٹو نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا، بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھی گئی، ہیڈ منی کے باوجود بلاول بھٹو بھارت گئے اور وہیں کشمیر کا مدعا اٹھایا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل