Loading
مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر گئے لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی علمی تقریر یا مناظرہ نہیں بلکہ ایک جراتمندانہ اور منفرد قدم ہے۔ 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس مہم جو تجربے کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت اور خوشی سے جھوم اٹھے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے سنسنی خیز ایڈونچرز میں بھی حصہ لیا اور بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس قسم کی سرگرمی انجام دی ہو۔ گزشتہ سال انہوں نے یوگنڈا کے دورے کے دوران بھی 165 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کی تھی۔ بنجی جمپنگ ایک مشہور ایڈونچر اسپورٹ ہے جس میں مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگائی جاتی ہے۔ رسی اس کی حرکت کو نیچے جا کر روک لیتی ہے اور اسے واپس اوپر اچھالتی ہے جس سے جھولے جیسے سنسنی خیز احساس کا تجربہ ہوتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل