Wednesday, August 06, 2025
 

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پراسرار فائرنگ، 45 سالہ شخص زخمی

 



شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 30-B کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق گولی کی سمت اور فائرنگ کا مقام تاحال واضح نہیں ہو سکا، جب کہ متاثرہ شخص گھر کے اندر موجود تھا۔ زخمی کی شناخت صلح الدین ولد مقیم شاہ عمر تقریباً 45 سال کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل