Loading
اسپین کے شہر بارسلونا کے ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو اس وجہ سے تنہا چھوڑ دیا کہ اس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا، اور وہ لوگ اپنی فلائٹ مس نہیں کرنا چاہتے تھے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، بارسلونا کے جوزیپ تاردیلاس بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے وابستہ ایک خاتون لِلیان نے اس واقعے کو TikTok پر شیئر کیا۔ لِلیان کے مطابق، بچہ اسپین کا شہری تھا اور اسپینش پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، لیکن اس پر ویزا کی بھی ضرورت تھی جو موجود نہیں تھا، اس لیے اسے سفر کی اجازت نہیں ملی۔ والدین نے اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ایک رشتے دار کو فون کیا کہ وہ آ کر بچے کو لے جائے، جبکہ خود پر سکون انداز میں جہاز پر سوار ہو کر روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ عملے کو جب بچہ اکیلا ملا تو انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں طیارے کے پائلٹ سے بھی رابطہ کیا گیا، جس نے تصدیق کی کہ والدین واقعی سفر پر روانہ ہو چکے ہیں، اور ان کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔ پولیس نے والدین کو تلاش کر کے واپس بلایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ والدین پر کسی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا یا ان کی قومیت کیا تھی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی خاتون نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ماں باپ صرف پاسپورٹ اور ویزا کی کمی کی وجہ سے اپنے دس سالہ بیٹے کو تنہا چھوڑ کر روانہ ہو جائیں؟"
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل