Loading
تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف-11/2، اسلام آباد میں ’’اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ‘‘ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فاؤنڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI) اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل میں مؤثر طریقے سے ضم کرنا تھا، تاکہ تدریس کو زیادہ مؤثر، دلچسپ اور انفرادی نوعیت کا بنایا جا سکے۔ ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء کو AI کے بنیادی تصورات، انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز، اور ڈیجیٹل تشخیص کے طریقہ کار سے متعارف کروایا گیا، جبکہ دوسرے دن شرکاء نے خود AI ٹولز استعمال کرتے ہوئے اسباق تیار کیے اور ان کی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ورکشاپ کے نمایاں سیشنز میں ChatGPT، Canva، Deepseek جیسے جدید ٹولز کا عملی استعمال، گروپ ڈسکشن، اور پاکستانی اسکولوں میں AI کے کامیاب تجربات شامل تھے۔ اختتامی تقریب میں تمام شرکاء کو اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل