Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی متنازع کمپنی پرپلیکسٹی کے اشتراک سے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ انجن متعارف کرا دیا۔ ٹرمپ میڈیا (جس کے بڑے حصے کے مالک موجودہ امریکی صدر ہی ہیں) کی جانب سے اس نئے پروجیکٹ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے حصے طور پر کیا گیا ہے۔ پرپلیکسیٹی کی جانب سے بنایا گیا ٹروتھ سرچ نامی اے آئی فیچر پلیٹ فارم کے ویب براؤزر ورژن سے جوڑا گیا ہے۔ ٹرمپ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیون نیونز کا کہنا تھا کہ اے آئی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو معیشت میں مزید اہم عنصر بنائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل