Friday, August 08, 2025
 

عالمی گیمز 2025 میں پاکستانی اسکواش کھلاڑی نے میدان مار لیا

 



عالمی گیمز 2025 میں پاکستان نےعمدہ  آغاز کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں شروع ہونے والے 12 ویں عالمی گیمز کے اسکواش ٹورنامنٹ میں عالمی انڈر 23 نور زماں نے اپنا پہلا میچ بآسانی جیت لیا۔ نور زماں نے مدمقابل میزبان کھلاڑی چن ہائی سونگ کو 0-3 سے قابو کرکے پراگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔  نور زماں نے پہلا گیم 2-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں اسی اسکور سے کامیابی پائی اور تیسرے گیم میں کوئی پوائنٹ کھوئے بغیر 0-11 سے فتح  کو گلے لگالیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل