Loading
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کردیا۔ 36 سالہ کوہلی جو ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے آخری بار بھارت کی نمائندگی چیمپئنز ٹرافی میں کی تھی۔ بھارتی نژاد کاروباری شخصیت شاش نے لندن میں کوہلی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وایرات کوہلی نے ڈارک گرے زِپ اپ ہُوڈی، لائٹ گرے ٹی شرٹ اور ڈارک بلیو جوگرز پہن رکھے ہیں۔ شاش نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ڈونٹ نیڈ کیپشن... ود دی کنگ کوہلی‘‘۔ تاہم اس تصویر نے جس بات نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا وہ کوہلی کی داڑھی کا رنگ ہے جس میں انکے بال کافی سفید نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں کوہلی نے ایک تقریب میں انکشاف کیا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی داڑھی پر رنگ کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل