Loading
سندھ اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قادر شاہ کی صدارت میں ہوا جہاں صوبائی وزیرپارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل 2025 پیش کر دیا۔ وزیرپارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار کی جانب سے پیش کیا گیا مذکورہ بل ایوان میں بل کی مرحلہ وار منظوری دی گئی اور تمام اراکین اسمبلی نے بل کی متفقہ حمایت کی۔ پارلیمانی وزیر ضیاء لنجار نے ایوان میں سندھ بورڈز آف انٹر میڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیم) بل 2025 ایوان میں پیش کردیا اور کہا کہ یہ بل اس لیے لائیں ہیں کہ 1972کے آرڈیننس میں چیئرمین بورڈ کا عہدہ 20 یا 21 گریڈ کا ہے لیکن اب گریڈ 20 اور 21 کے افسران کو بھی چیئرمین بورڈ لگایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد اچھے افسران کو بورڈز میں تعینات کرنا ہے، اس سے بورڈز کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ رکن اسمبلی صابر قائم خانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بورڈز کی حالت بہتر ہونی چاہیے، جب بورڈز کے حوالے سے بات ہوئی تو ہم نے کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز دی تھیں لیکن ہماری تجاویز کو اہمیت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈز کی خودمختاری برقرار رکھنی چاہیے اور اس بل کو کمیٹی میں بھیج کر دوبارہ اس پر بحث کرنی چاہیے۔ ضیا لنجار نے کہا کہ حکومت کو یہ ترمیم لانا ہی اس لیے پڑی کہ اچھے افسران موجود ہیں، انہیں بورڈز میں تعینات کیا جاسکے گااور ایوان نے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس بل کے ذریعے ہائی کورٹ کسی ایک شخص کا نام بھیجتا ہے، جج لگانے کا تو ہمیں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، ہمارے پاس زیادہ آپشن ہونے چاہئیں جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 ہے لیکن یہاں 72 سال عمر کے جج بھی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج لگے ہوتے ہیں، جس سے ہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس کے دوران وفقہ سوالات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن فرح سہیل نے کہا کہ مزارات میں کون کو ن سے کام شامل ہیں، کس طرح مزارات کی دوگاہوں سے کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری اوقاف شازیہ سنگہار نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ درگاہ کی دکانیں تین سال کے لیےکرائے پر دی جاتی ہیں، جس پر فرح سہیل نے پوچھا کہ اگر درگاہ کے مینجر کو کوئی کرایہ ادا نہ کرے تو کیا کیا جاتا ہے اور ایسے کتنے افراد کے خلاف کتنی ایف آئی آر کٹوائی گئی۔ شازیہ سنگہار نے بتایا کہ درگاہ کے مینجر کو اختیار ہے کہ وہ کرایہ ادا نہ کرنے والے دکان دار کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی جا سکتی ہے، محکمے کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن نثار کھوڑو نے کہا کہ بل میں پبلک کمیٹی کا ذکر نہیں ہے، کمیٹی کا مطلب کمیٹی ہوتا ہے چاہے وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیوں نہ ہو۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رکن عمار صدیقی نے تحریک استحقاق پیش کی کہ کراچی میں سوئی گیس کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے، اس بحالی کے کام سے میرے حلقے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر ضیا لنجار نے ایوان میں اینٹی ٹیرازم سندھ ترمیمی بل 2025 پیش کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل