Loading
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری و نجی اسکولز میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا جس کے بعد اب چار دن اسکول بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 14 تا 17 چار دن کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جعمرات 14 اگست کو جشن آزاد کی تعطیل ہے، 15 اگست کو چہلم امام حسینؓ جبکہ 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار ہونے کے سبب تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل